امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرے ذہن میں صرف ایک بات ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔
نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ تہران سے معاہدہ کرنا چاہا ایران نے انکار کردیا۔ ایران کی دہشت گرد رجیم بہت برے طرز عمل کا مظاہرہ کر رہی ہے، یقین ہے مڈ ٹرم الیکشن کے بعد تہران سے ڈیل ہوجائے گی۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ میں بدمعاشی کرتا تھا، اب نہیں کرسکتا، آپریشن مڈنائٹ ہیمر میں ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
ٹرمپ نے اے آئی کی رفتار سست کرنے کے مطالبات مسترد کردیے