آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا نیو یارک میں غزہ پر اجلاس منعقد ہوا جس کے بعد مشترکہ بیان جاری کیا گیا۔ بیان کے مطابق پاکستان، مصر، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب، ترکیہ اور یو اے ای کے وزرائے خارجہ نے اپنے مشترکہ بیان میں غزہ میں مسلسل انسانی المیے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ 
مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل پہلے مرحلے کے جامع منصوبے کی زیر التوا ذمہ داریاں فوری پوری کرے، غزہ میں انسانی امداد اور بحالی کا سامان فوری اور بلا رکاوٹ پہنچنے دیا جائے۔