World
10 ہزار کم کیوں دیے؟ ملازم نے بدلہ لینے کیلئے آگ لگا کر فیکٹری کو 24 کروڑ کا نقصان پہنچادیا
بھارت میں ایک ملازم نے تنخواہ میں 10 ہزار روپے کم دینے پر بدلہ لینے کےلیے فیکٹری میں آگ لگا کر اسے 24 کروڑ کا نقصان پہنچادیا۔
مصنف Abdullah98K بار پڑھا

بھارت میں ایک ملازم نے تنخواہ میں 10 ہزار روپے کم دینے پر بدلہ لینے کےلیے فیکٹری میں آگ لگا کر اسے 24 کروڑ کا نقصان پہنچادیا۔
بھارتی ریاست گجرات کے معروف شہر سورت میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگنے والی ایک خوفناک آگ کی تحقیقات میں بڑا انکشاف ہوا ہے، جہاں لاکھوں ڈالر کا نقصان کسی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے نہیں بلکہ ایک رنجیدہ ملازم کی انتقامی کارروائی کا نتیجہ تھا۔
سورت کی ایک بڑی کپڑا فیکٹری میں اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لیا۔



