World
فرانسیسی صدر میکرون غزہ ڈپلومیسی پر برس پڑے
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون غزہ ڈپلومیسی پر برس پڑے۔
مصنف Raza Muhammad35K بار پڑھا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون غزہ ڈپلومیسی پر برس پڑے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے عالمی رہنماؤں سے کہا کہ غزہ میں نام نہاد امن کے باوجود کوئی انسانی راہداری نہیں کھولی گئی۔
فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ میں نام نہاد امن ہم سب کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔
میکرون نے مغربی کنارے میں قابضین کے بڑھتے ہوئے تشدد پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ یہ فلسطینی عوام کے وجود کے جائز حق کو ختم کر رہا ہے۔



