World
امریکا چین ممکنہ معاہدہ بھارت کیلئے دردِسر بن گیا
واشنگٹن میں 24 ستمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات میں تجارت، نایاب معدنیات، مصنوعی ذہانت، ایران اور تائیوان سمیت اہم معاملات زیرِ بحث آئیں گے۔
مصنف Naila Abbas27K بار پڑھا

واشنگٹن میں 24 ستمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات میں تجارت، نایاب معدنیات، مصنوعی ذہانت، ایران اور تائیوان سمیت اہم معاملات زیرِ بحث آئیں گے۔
بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی پر شائع ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا چین سے اپنی مصنوعات کے لیے بہتر منڈی، تجارتی توازن اور نایاب معدنیات کی قابلِ اعتماد فراہمی چاہتا ہے جبکہ چین محصولات میں کمی اور اپنی برآمدات کے لیے زیادہ یقین دہانی کا خواہاں ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چین دنیا میں نایاب معدنیات کی کان کنی اور خصوصاً ان کی صفائی اور تیاری میں نمایاں برتری رکھتا ہے جس کے باعث یہ معاملہ امریکا کے لیے اہم بن گیا ہے۔
شی جن پنگ ڈونلڈ ٹرمپ ملاقات: امریکا و چین کا اپنے ہی معاہدوں پر مختلف مؤقف سامنے آ گیا
امریکا کا چین اور بھارت سمیت 16 ممالک پر نئے ٹیرف لگانے کا عندیہ


