امریکا کی ریاست نیو جرسی میں ریل آپریٹر ایمٹریک کے کنسٹرکشن ورک کے دوران کھدائی سے ایئر ٹریفک کنٹرول سینٹر کی اہم آپٹک کیبل کٹ گئی جس سے بڑا فضائی بحران پیدا ہو گیا۔
نیو جرسی کے نیوآرک ایئر پورٹ اور قریبی فضائی نیٹ ورک کو ایک بڑے تکنیکی بحران کا سامنا ہے اور آخری اطلاعات تک ملک کے 8 بڑے ایئر پورٹس کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے جس سے 1 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کرنا پڑیں جبکہ 900 پروازیں متاثر ہوئیں جن میں تاخیر کا دورانیہ 170 منٹ تک رپورٹ ہوا ہے۔