World
امریکی بحری حملے انسانیت کیخلاف جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں: اقوامِ متحدہ
اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہر نے منشیات اسمگلنگ کے شبے میں کیریبیئن سمندر اور بحرالکاہل میں امریکی حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے انہیں انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں شامل کیے جانے کا ا
مصنف Rubab Shakeel36K بار پڑھا

اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہر نے منشیات اسمگلنگ کے شبے میں کیریبیئن سمندر اور بحرالکاہل میں امریکی حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے انہیں انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں شامل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے انسدادِ دہشت گردی اور انسانی حقوق کے خصوصی نمائندے بین سول کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ستمبر 2025ء سے اگست 2026ء کے دوران امریکا نے بین الاقوامی پانیوں میں 68 کشتیوں کو نشانہ بنایا، جن میں کم از کم 223 افراد ہلاک ہوئے۔
بحرالکاہل میں منشیات کی کشتی پر امریکی حملہ، 2 منشیات فروش ہلاک
امریکی فوج کا بحرالکاہل میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث کشتی پر حملہ، 3 افراد ہلاک


