برطانیہ میں اسٹوڈنٹ ویزے پرمقیم پاکستانی کیئرورکر کی بستر تک محدود بزرگ خاتون سے جنسی زیادتی
لندن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 21 ستمبر 2026ء ) برطانیہ میں اسٹوڈنٹ ویزے پرمقیم پاکستانی کیئرورکر نے بستر تک محدود بزرگ خاتون سے جنسی زیادتی کردی ، عدالت نے 12 سال قید کی سزا سنا دی، 25 سالہ فض

لندن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 21 ستمبر 2026ء ) برطانیہ میں اسٹوڈنٹ ویزے پرمقیم پاکستانی کیئرورکر نے بستر تک محدود بزرگ خاتون سے جنسی زیادتی کردی ، عدالت نے 12 سال قید کی سزا سنا دی، 25 سالہ فضل قدیر کا تعلق پشاور سے ہے، ملزم نے عدالت میں بیان دیا کہ معمر خاتون نے مجھ پر حملہ کیا تھا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق برطانیہ کی ایک عدالت نے اسٹوڈنٹ ویزا پر موجود 25 سالہ پاکستانی کیئر ورکر فضل قدیر کو برسٹل میں بستر تک محدود ایک معمر خاتون کے ساتھ زیادتی کے جرم میں 12 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ میڈیا کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والا 25 سالہ فضل قدیر اسٹوڈنٹ ویزا پر برطانیہ گیا تھا۔ وہ اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے برسٹل میں کیئر سیکٹر میں لوگوں کی دیکھ بھال کے شعبے میں کام کر رہا تھا۔



