دبئی کے حکمراں، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیرِاعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کے چھوٹے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم آج (پیر کی) صبح انتقال کر گئے۔
شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر دبئی بھر میں 10 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، سوگ کے دوران سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رہیں گے۔
شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے بھائی کے انتقال پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ شیخ احمد بن راشد المکتوم پر رحم فرمائے، وہ اب اپنے رب کے پاس ہیں۔