World
خود کو بہتر بنانے والی مصنوعی ذہانت کتنی قریب ہے؟
مصنوعی ذہانت کے ایک ایسے نظام (ماڈل) کی تیاری میں تیزی آ رہی ہے جو انسانی مداخلت کے بغیر خود کو بہتر بنانے اور اپنے اگلے ماڈلز کو بھی تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو، ماہرین اسے خود مختار بہتری (Autonomous recursive self-im
مصنف Naila Abbas100K بار پڑھا

مصنوعی ذہانت کے ایک ایسے نظام (ماڈل) کی تیاری میں تیزی آ رہی ہے جو انسانی مداخلت کے بغیر خود کو بہتر بنانے اور اپنے اگلے ماڈلز کو بھی تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو، ماہرین اسے خود مختار بہتری (Autonomous recursive self-improvement) قرار دے رہے ہیں۔
دی نیوز انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ کے مطابق اینتھروپک نے انکشاف کیا ہے کہ اس کا نظام کلاڈ انسانی نگرانی میں اپنے نئے ماڈلز پر تحقیق اور تیاری سے متعلق کام میں تقریباً 26 فیصد حصہ لے رہا ہے تاہم مصنوعی ذہانت ابھی مکمل طور پر خودمختار نہیں ہوئی ہے۔
مصنوعی ذہانت کی ترقی سست کرنے کی تجویز: اینتھروپک، اوپن اے آئی، اسپیس ایکس اے آئی اور گوگل کیخلاف مقدمہ دائر 


