World
امریکی جارحیت کا جواب نئے ہتھیاروں اور نئے اہداف سے دیں گے: جنرل حسین محبی
ایرانی پاسدارانِ انقلاب فورس کے ترجمان جنرل حسین محبی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی نئی جارحیت کا جواب نئے ہتھیاروں اور نئے اہداف سے دیا جائے گا، اس بار ایسے نئے ہتھیار استعمال کریں گے کہ دنیا حیران رہ جائے گی۔
مصنف Rubab Shakeel50K بار پڑھا

ایرانی پاسدارانِ انقلاب فورس کے ترجمان جنرل حسین محبی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی نئی جارحیت کا جواب نئے ہتھیاروں اور نئے اہداف سے دیا جائے گا، اس بار ایسے نئے ہتھیار استعمال کریں گے کہ دنیا حیران رہ جائے گی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکا نے دوبارہ حملے کیے تو ہمارے اہداف وہ ہوں گے جو پہلے نشانہ نہیں بنے، امریکا نے حملے دوبارہ شروع کیے تو جواب میں یقیناً ہتھیاروں اور جنگ کے جغرافیے میں تبدیلی کریں گے۔
جنرل حسین محبی نے امریکا سے رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا سے نہ کوئی رابطہ نہیں ہوا، نہ کسی سفارت کاری میں شامل ہوئے، پاسدارانِ انقلاب ایران کا دفاعی و عسکری بازو ہے، کسی سفارتی سرگرمی میں شامل نہیں ہوتے۔
ایران نے امریکا سے جنگ کے خاتمے کیلئے نئی شرائط پیش کر دیں


