اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ حکومت اسکولوں میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد محدود کرنے اور برقع و حجاب پر پابندی عائد کرنے کے لیے ایک قانونی اقدام کی تیاری کر رہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جارجیا میلونی نے اپنی جماعت برادرز آف اٹلی (FdI) کی نوجوان تنظیم کے زیرِ اہتمام نیشنل یوتھ فیسٹیول فینکس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہیے کہ اطالوی بچے خود کو کلاس رومز میں اقلیت محسوس کریں۔