World
اٹلی: اسکولوں میں برقع و حجاب پر پابندی، غیر ملکی طلبہ کی تعداد کم کرنے کی تیاری
اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ حکومت اسکولوں میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد محدود کرنے اور برقع و حجاب پر پابندی عائد کرنے کے لیے ایک قانونی اقدام کی تیاری کر رہی ہے۔
مصنف Wajiha Naz44K بار پڑھا

اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ حکومت اسکولوں میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد محدود کرنے اور برقع و حجاب پر پابندی عائد کرنے کے لیے ایک قانونی اقدام کی تیاری کر رہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جارجیا میلونی نے اپنی جماعت برادرز آف اٹلی (FdI) کی نوجوان تنظیم کے زیرِ اہتمام نیشنل یوتھ فیسٹیول فینکس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہیے کہ اطالوی بچے خود کو کلاس رومز میں اقلیت محسوس کریں۔
آسٹریا: اسکولوں میں حجاب پہننے پر پابندی عائد


