حوثیوں کا ممکنہ فضائی حملہ؛ کنگ خالد ایئرپورٹ کے قریب دھوئیں کے بادل چھا گئے
ریاض (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 19ستمبر 2026ء ) سعودی عرب میں حوثیوں کے ممکنہ فضائی حملے کے باعث سعودی دارلحکومت ریاض میں کنگ خالد ایئرپورٹ کے قریب دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے

ریاض (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 19ستمبر 2026ء ) سعودی عرب میں حوثیوں کے ممکنہ فضائی حملے کے باعث سعودی دارلحکومت ریاض میں کنگ خالد ایئرپورٹ کے قریب دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے رائٹرز اور دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکوں سے متعلق جاری ویڈیو اور تصاویر میں ریاض ایئرپورٹ ہائی وے، مرکزی ٹرمینل اور دیگر تنصیبات کے قریب دھوئیں کے سیاہ بادل اٹھتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ ویڈیو اور تصاویر ایئرپورٹ اور ایندھن کے ٹینکوں کے قریب سے بھی آگ کے شعلے بلند ہوتے دکھائی دیئے۔ ویڈیو میں کنگ خالد ایئرپورٹ کے اطراف سے دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔ اس سے قبل سعودی سول ڈیفنس کی طرف سے ریاض ، الخرج ، جدہ ، طائف اور جازان میں خطرے کے الرٹ جاری کئے گئے تھے۔



