World
نیتن یاہو سمیت سیکڑوں اسرائیلی فوج کی سیکیورٹی میں مسجدِ اقصیٰ کے صحن میں داخل
مقبوضہ مشرقی القدس میں 570 اسرائیلی آبادکار وزیراعظم نیتن یاہو سمیت اسرائیلی فوج کی حفاظت میں مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہو گئے اور تلمودی مذہبی رسومات ادا کیں۔
مصنف Naila Abbas79K بار پڑھا

مقبوضہ مشرقی القدس میں 570 اسرائیلی آبادکار وزیراعظم نیتن یاہو سمیت اسرائیلی فوج کی حفاظت میں مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہو گئے اور تلمودی مذہبی رسومات ادا کیں۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی گورنریٹ القدس نے بتایا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو، متعدد وزراء اور سیکڑوں اسرائیلی بھی فوج کی سخت سیکیورٹی میں دیوار براق کے احاطے میں داخل ہوئے۔
حماس نے نیتن یاہو کی مسجدِ اقصیٰ کے نیچے سرنگوں اور کھدائی کے مقامات اور دیوار براق کے دورے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مقدس مقام کی شناخت اور حیثیت پر کھلا حملہ قرار دیا ہے۔



