World
امریکا کو پہلے ہماری شرائط پر عمل کرنا چاہیے، ایرانی سیکیورٹی چیف نے تہران کا مؤقف پیش کردیا
ایران کے سلامتی امور کے عہدیدار محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکا پہلے ایران کی شرائط پر عمل کرے، اس کے بعد ہی مذاکرات ہو سکتے ہیں۔
مصنف Naila Abbas76K بار پڑھا

ایران کے سلامتی امور کے عہدیدار محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکا پہلے ایران کی شرائط پر عمل کرے، اس کے بعد ہی مذاکرات ہو سکتے ہیں۔
عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران محسن رضائی نے کہا کہ قطر اور پاکستان کی حکومتیں ایران سے مسلسل مشاورت اور رابطوں میں ہیں، ایران نے اپنی شرائط سے دونوں ممالک اور امریکا کو آگاہ کردیا ہے اور اب امریکی ردِعمل کا انتظار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی شرائط میں منجمد اثاثے جاری کرنا، تمام محاذوں پر جنگ ختم کرنا، ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت سے باز رہنا، انقلاب مخالفین سے تعاون روکنا، ایرانی سرزمین پر کسی بھی جارحیت کا خاتمہ اور بحری ناکہ بندی اٹھانا شامل ہے۔
پاکستانی وزیر داخلہ کا دورہ دوطرفہ تعلقات پر مرکوز ہوگا، اسماعیل بقائی


