World
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیمپ ڈیوڈ کا دورہ مختصر کر کے قبل از وقت وائٹ ہاؤس واپس پہنچ گئے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیمپ ڈیوڈ میں قیام مقررہ وقت سے پہلے ختم کر کے وائٹ ہاؤس میں واپسی اختیار کرلی۔
مصنف Naila Abbas36K بار پڑھا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیمپ ڈیوڈ میں قیام مقررہ وقت سے پہلے ختم کر کے وائٹ ہاؤس میں واپسی اختیار کرلی۔
عرب میڈیا کے مطابق انتظامیہ نے صدر ٹرمپ کا دورہ مختصر کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی، ٹرمپ اتوار کے روز طے شدہ وقت سے قبل کیمپ ڈیوڈ سے روانہ ہو گئے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار تعطیلات کے دوران صدر کے سفری پروگرام میں تبدیلی معمول کی بات ہے جس کی ایک بڑی وجہ موسم بھی ہوسکتی ہے، کیمپ ڈیوڈ کے پہاڑی علاقے میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کی پیش گوئی بھی کی گئی تھی۔
کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر طیارے کو روک لیا گیا


