World
قطری اور پاکستانی ثالثوں سے مشاورت جاری ہے، اپنی شرائط ان تک پہنچا دی ہیں، محسن رضائی
ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ قطری اور پاکستانی ثالثوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔ ایران نے امریکا سے مذاکرات کے لیے اپنی شرائط ثالثوں تک پہنچا دی ہیں۔
مصنف Shaukat Pirzada32K بار پڑھا

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ قطری اور پاکستانی ثالثوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔ ایران نے امریکا سے مذاکرات کے لیے اپنی شرائط ثالثوں تک پہنچا دی ہیں۔
عرب میڈیا کو انٹرویو میں محسن رضائی نے کہا کہ نیتن یاہو کی بھڑکائی ہوئی اس جنگ سے نکلنے کے لیے ایران کی شرائط تسلیم کرنا واشنگٹن کے مفاد میں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایران فیصلہ کن جنگ کے لیے تیار ہے، ٹرمپ کی دھمکیوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔
امریکی ناکا بندی کے باوجود تیل کی فروخت 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ایران
امریکی فوج کا آبنائے ہُرمُز سے ہونے والی تجارت کا حجم 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر آنے کا دعویٰ


