World
امریکی ناکا بندی کے باوجود تیل کی فروخت 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ایران
ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ناکا بندی کے باوجود ایرانی تیل کی فروخت 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
مصنف Shaukat Pirzada85K بار پڑھا

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ناکا بندی کے باوجود ایرانی تیل کی فروخت 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
تہران سے جاری ایرانی محکمہ منصوبہ بندی و بجٹ کی رپورٹ کے مطابق ستمبر میں ایرانی تیل کی فروخت 3 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔
رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ناکہ بندی کے باوجود ایران کس طرح تیل کی برآمدات جاری رکھے ہوئے ہے۔
دوسری جانب امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے ہونے والی تجارت کا حجم گزشتہ چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر آگیا ہے۔
امریکی فوج کا آبنائے ہُرمُز سے ہونے والی تجارت کا حجم 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر آنے کا دعویٰ


