World
افغانستان کی کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے کی مذمت
افغانستان نے کوہاٹ میں پولیس کمپاؤنڈ میں نمازِ جمعہ کے دوران خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔
مصنف Bilawal Soomro58K بار پڑھا

افغانستان نے کوہاٹ میں پولیس کمپاؤنڈ میں نمازِ جمعہ کے دوران خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔
اس حوالے سے افغان وزارتِ خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی کا کہنا ہے کہ افغانستان مقدس مقامات پر حملوں کو ناقابلِ جواز اور قابلِ مذمت اقدام قرار دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی ہے۔
کوہاٹ خودکش دھماکے کے بعد آپریشن مکمل، 8 دہشتگرد جہنم واصل


