ایرانی وزارتِ داخلہ کے ترجمان علی زینی وند نے کہا ہے کہ مسائل کے حل اور اسلام آباد معاہدے کی جانب واپسی کے لیے کوششیں اور بین الاقوامی سفارتی ثالثی جاری ہے۔
نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق پریس بریفنگ کے دوران علی زینی وند نے کہا ہے کہ ایران کا مطالبہ ہے کہ دوسرا فریق اس معاہدے کے تحت اپنی ذمے داریوں کی پاسداری کرے۔
ایرانی عہدیدار نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایسا معاہدہ ہے جس کی منظوری سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے دی ہے اور سپریم لیڈر نے اس کی توثیق کی ہے، لہٰذا اسے نظام کا باضابطہ فیصلہ تصور کیا جاتا ہے۔