World
امریکی صدر ٹرمپ کے روس و ایران پر پابندیوں کے بل پر دستخط
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور ایران پر پابندیوں کے بل پر دستخط کر دیے۔
مصنف Hassan Shabbar96K بار پڑھا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور ایران پر پابندیوں کے بل پر دستخط کر دیے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس نئے قانون کے تحت ایران کے خلاف عائد موجودہ امریکی پابندیوں میں توسیع کی گئی ہے جبکہ نئے قانون کے تحت روس کے خلاف پابندیوں، محصولات اور دیگر پابندیوں کا دائرہ بڑھایا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس قانون کے تحت امریکی صدر کو پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک پر 100 فیصد تک محصولات عائد کرنے کا اختیار ہو گا۔
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران اور روس پر نئی پابندیوں کے بل کی منظوری دیدی


