World
سعودی ایئر بیس پر حوثی ڈرون حملہ، اطالوی لڑاکا طیارے کو شدید نقصان
سعودی عرب کے طائف ایئر بیس پر ہونے والے حوثی حملوں کے دوران ایک اطالوی لڑاکا طیارے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
مصنف Wajiha Naz40K بار پڑھا

سعودی عرب کے طائف ایئر بیس پر ہونے والے حوثی حملوں کے دوران ایک اطالوی لڑاکا طیارے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
اطالوی دفاعی وزیر گائیڈو کروزیتو نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی حملے میں لڑاکا طیارے کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی فوجی اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی طیارے کے ساتھ موجود دیگر اثاثوں یا مقامی بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
وزارتِ دفاع کے مطابق حملے کے وقت طیارہ ایئر بیس کے ایک دور دراز اور مرکزی تنصیب سے الگ حصے میں موجود تھا۔
سعودیہ: جدہ، طائف اور ینبوع میں خطرے کی وارننگ جاری


