سعودی عرب کے طائف ایئر بیس پر ہونے والے حوثی حملوں کے دوران ایک اطالوی لڑاکا طیارے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
اطالوی دفاعی وزیر گائیڈو کروزیتو نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی حملے میں لڑاکا طیارے کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی فوجی اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی طیارے کے ساتھ موجود دیگر اثاثوں یا مقامی بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
وزارتِ دفاع کے مطابق حملے کے وقت طیارہ ایئر بیس کے ایک دور دراز اور مرکزی تنصیب سے الگ حصے میں موجود تھا۔
سعودیہ: جدہ، طائف اور ینبوع میں خطرے کی وارننگ جاری