’یہ لوگ ایک کے بعد ایک غلطی کیے بغیر رہ ہی نہیں سکتے‘
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر 2026ء) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے یہودی شناخت سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ ایک کے بعد ایک غلطی کیے بغیر

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر 2026ء) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے یہودی شناخت سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ ایک کے بعد ایک غلطی کیے بغیر رہ ہی نہیں سکتے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں قاسم خان نے خواجہ آصف کے مؤقف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی پیش کردہ منطق کے مطابق ان کی والدہ بھی یہودی نہیں تھیں اور نہ ہی ان کے والدین یہودی تھے۔
انہوں نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ یہ صورت حال ان کے لیے حیران کن حد تک حماقت ہے اور بیان کے نتیجے میں خواجہ آصف کے مؤقف پر سوالات اٹھتے ہیں۔ These buffoons can’t help making blunder after after blunder. According to this logic, neither my mother, nor her parents are Jewish… Incredible levels of stupidity. https://t.co/VOjALlQzm6— Kasim Khan (@Kasim_Khan_1999) September 18, 2026 واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے یہودی شناخت کے حوالے سے کہنا تھا کہ مرکزی دھارے کی یہودی روایت میں شناخت ماں کی نسبت سے منتقل ہوتی ہے، جسے مادری نسب کہا جاتا ہے۔



