بھارتی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) بمبئی کے دوسرے سال کے ایک طالب علم نے گزشتہ شب موبائل فون کے ذریعے امتحان میں نقل کرتے پکڑے جانے کے بعد خودکشی کر لی۔
ادارے کے مطابق انرجی سائنس اینڈ انجینئرنگ کے شعبے کے طالب علم نے امتحان کے دوران جوابات حاصل کرنے کے لیے امتحانی سوالنامہ چیٹ جی پی ٹی پر اپ لوڈ کیا تھا۔
حکام نے بتایا ہے کہ طالب علم کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی نہیں کی گئی تھی۔
بھارتی نامور انجینئرنگ اداروں میں طلبہ کی خودکشی کی شرح میں تشویشناک اضافہ