World
جاپان: 100 سال سے زائد عمر افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ
جاپان میں 100 سال یا اس سے زائد عمر افراد کی تعداد ریکارڈ 107,677 تک پہنچ گئی ہے جن میں 88 فیصد خواتین شامل ہیں۔
مصنف Naila Abbas37K بار پڑھا

جاپان میں 100 سال یا اس سے زائد عمر افراد کی تعداد ریکارڈ 107,677 تک پہنچ گئی ہے جن میں 88 فیصد خواتین شامل ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جاپان میں 100 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی تعداد میں مسلسل 56 ویں سال اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں معمر ترین افراد (Centenarians) کی تعداد تاریخ میں پہلی بار 100,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔
جاپان کی 30 فیصد آبادی 65 سال یا اس سے زائد عمر کی ہے جبکہ شرحِ پیدائش 2025ء میں ریکارڈ کم ہو کر 1.14 رہ گئی تھی۔
114 سالہ خاتون جاپان کی معمر ترین شخصیت قرار، طویل عمر کا راز بھی بتادیا 


