World
پاکستان سےبات چیت چاہتے ہیں، سعودی عرب کردار ادا کرے: ترجمان افغان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغانستان پاکستان سے بات چیت اور تعاون جاری رکھنا چاہتا ہے، سعودی عرب کے فیصلوں اور اس کی ثالثی کی کوششوں کا احترام کرتے ہیں۔
مصنف Bilawal Soomro91K بار پڑھا

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغانستان پاکستان سے بات چیت اور تعاون جاری رکھنا چاہتا ہے، سعودی عرب کے فیصلوں اور اس کی ثالثی کی کوششوں کا احترام کرتے ہیں۔
عرب میڈیا کو انٹرویو میں ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ پاک افغان تنازعات حل کروانے میں سعودی عرب سمیت تمام ممالک کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے توقعات ہیں کہ افغانستان اور پاکستان کا دوست ہونے کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرے، سعودی عرب اس معاملے میں مثبت کردار ادا کر سکتا ہے۔
ہرگز نہیں چاہتے کہ پاکستان سے تعلقات خراب ہوں: ذبیح اللّٰہ مجاہد


