دبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 18 ستمبر 2026ء ) دبئی نائف پولیس اسٹیشن کی چوری کی اطلاع ملنے پر زبردست کارروائی، صرف 4 منٹ میں 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، دبئی پولیس کے ای اسکوٹرموبائل دستے نے 3 مشتبہ افراد کو نہ صرف گرفتار کیا بلکہ 1 لاکھ 90 ہزار درہم بھی برآمد کرلیے۔ ایکس پر دبئی پولیس کے مطابق دبئی پولیس کے نائف پولیس اسٹیشن کے ای-اسکوٹر گشت دستے نے 1 لاکھ 90 ہزار درہم چوری کرنے والے 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اطلاع موصول ہونے کے صرف 4 منٹ کے اندر چوری کی پوری رقم بھی برآمد کرلی۔ یہ فوری کارروائی اس وقت شروع ہوئی جب دبئی پولیس کے محکمہ آپریشنز کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نائف پولیس اسٹیشن کی حدود میں چوری کی اطلاع موصول ہوئی۔