امریکی ریاستوں اوکلاہوما اور آرکنساس کی سرحد کے قریب ایک ماہر پائلٹ نے سیسنا آر 182 طیارے سے فضا میں 3 گھنٹے تک مسلسل پرواز کرکے لیونارڈو ڈا ونچی کی مشہور زمانہ پینٹنگ ’’مونا لیزا‘‘ کا ڈیجیٹل اسکیچ تیار کرکے دنیا کو حیران کر دیا۔ 
یہ اسکیچ فلائٹ پیتھ حیرت انگیز آرٹ کے طور پر سامنے آیا ہے۔ پائلٹ نے جی پی ایس ٹریکنگ اور فلائٹ پاتھ کو اس مہارت سے موڑا کہ راڈار اسکرین پر مونا لیزا کا مکمل اسکیچ تیار ہو گیا۔