دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر 2026ء)  سرحد پار منظم جرائم کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے منی لانڈرنگ کے شبے میں انٹرپول کے ریڈ نوٹس کے تحت مطلوب ایک سویڈش شہری کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار شخص کو ایک بین الاقوامی جرائم پیشہ گینگ کا سرغنہ بتایا گیا ہے۔ عرب میڈیا ’خلیج ٹائمز‘  کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے گرفتاری متحدہ عرب امارات اور سویڈن کے درمیان مشترکہ سکیورٹی آپریشن کے نتیجے میں عمل میں آئی۔ کارروائی کے دوران سویڈن میں بھی اسی گینگ کے 6 ارکان کو بیک وقت گرفتار کیا گیا، جس سے بین الاقوامی سطح پر سرگرم جرائم پیشہ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کو تقویت ملی۔