امریکی کمپنی نے مبینہ طور پر اپنی پوری 80 بھارتی ملازمین پر مشتمل کسٹمر سپورٹ ٹیم کو صرف 5 منٹ کی گوگل میٹ کال کے دوران ملازمت سے فارغ کر دیا۔
متاثرہ ملازم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈٹ پر اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ ٹیم کو پہلے ’آپریشنل وجوہات‘ کا حوالہ دیتے ہوئے گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی، لیکن پھر اچانک رات ساڑھے 9 بجے انتظامیہ نے ٹیم کو گوگل میٹ پر بلایا اور بتایا کہ پوری بھارتی کسٹمر سروس ٹیم کو فارغ کر دیا گیا ہے۔
متاثرہ ملازم نے بتایا ہے کہ اس فیصلے سے تقریباً 80 ملازمین اور ان کے خاندان متاثر ہوئے ہیں۔