متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر ڈاکٹر انور قرقاش نے کہا ہے کہ سعودی عرب پر حملے ہماری سلامتی اور خوش حالی کے لیے خطرہ ہیں۔
دبئی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جنگ اور کشیدگی جاری رہنے کی صورت میں خطے کا مستقبل تعمیر نہیں کیا جا سکتا۔
ڈاکٹر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ بحران ختم کرنے کے لیے مذاکرات اور رابطے جاری رکھے جائیں۔
اماراتی وزیر خارجہ اور قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ کا علاقائی صورتحال پر رابطہ