امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران جنگ سے متعلق ایک بڑا فیصلہ کرنے والا ہوں۔
امریکی نیوز سائٹ ایگزیوس سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ شروع کر کے ایران کو مکمل طور پر تباہ کردوں یا نہیں، یہ ایک بڑا فیصلہ ہو گا، کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ میں علاقائی اتحادیوں سے جنگ کے اگلے اقدامات پر براہِ راست رائے لی جا سکتی ہے، میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ وہ کہاں کھڑے ہیں اور ان کا کیا حال ہے، ہم ان کے بڑے محافظ رہے ہیں۔
آبنائے ہرمز سے جہاز رات کو نکالتے ہیں، ایران کو پتا نہیں چلتا، ٹرمپ