ہاکی کے میدان میں پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرنے والی دو طالبات کا سرگودھا آمد پر شایان شان استقبال
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2026ء) ہاکی کے میدان میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والی دونوں طالبات کھلاڑیوں کی واپس وطن اور سرگودھا آمد پر شایان شا

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2026ء) ہاکی کے میدان میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والی دونوں طالبات کھلاڑیوں کی واپس وطن اور سرگودھا آمد پر شایان شان استقبال کیا گیا اور شہریوں نے جگہ جگہ ان پر پھول کی نچھاور کر کے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ زرائع کے مطابق شاہنوں کے شہر سرگودھا کی دو طالبات کھلاڑیوں ظاہرہ صدف اور ماہا رمضان نے بین الاقوامی ہاکی۔ مقابلہ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کیاجن میں سرگودھا کی طالبات ماہا رمضان اور ظاہرہ صدف نے عمان میں منعقدہ مقابلہ میں انڈر 21 اور انڈر18 ایشا کوالیفائی روانڈا میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ بطور مڈ فیلڈر ایران کو شکست دے کر انٹرنیشنل وومن ہاکی پلیئرز کا اعزاز حاصل کیا۔جن کی واپسی اور سرگودھا آمد پر ان کا شایان شان استقبال کیا ، شہریوں نے ان پر پھول نچھاور کر کے انہیں خراج تحسین پیش کیا جن کے اعزاز میں تقریب کا منعقدہ ہوا اور خاتون ایم این اے ارم حامد حمید سمیت اہم شخصیات نے کہا کہ سرگودھا کہ ہونہار کھلاڑی طالبات کی کارکردگی ہمارے لئے باعث اعزاز قابل فخر ہے۔



