پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار سکولز کے دوسرے سیزن کا آغاز19 ستمبر کو قذافی سٹیڈیم میں ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2026ء) پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار سکولز کے دوسرے سیزن کا آغاز19 ستمبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا،جہاں افتتاحی میچ میں بیکن ہاوس اور ایچیسن کالج کی ٹیمیں مدمق

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2026ء) پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار سکولز کے دوسرے سیزن کا آغاز19 ستمبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا،جہاں افتتاحی میچ میں بیکن ہاوس اور ایچیسن کالج کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔میچ کے اختتام پر معروف گلوکار راحت فتح علی خان میوزیکل کنسرٹ بھی کریں گے،جبکہ ہفتے کو قذافی سٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا۔ پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے پہلے سیزن کی کامیابی کے بعد دوسرے سیزن میں 21 ہزار سکول طلبہ حصہ لیں گے۔ ایچیسن کالج کے کپتان داد توقیر رانا اور بیکن ہاوس کے کپتان یعقوب خان بھی پاکستان انڈر17 کیمپ کے لیے منتخب ہوچکے ہیں اور دونوں کپتان سیزن2 کے افتتاحی میچ میں شرکت کے لیے پرجوش ہیں ۔پی سی بی کے سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ اسامہ شارون نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سکول کرکٹ کے لیے خصوصی بجٹ کی منظوری دی ہے۔چیئرمین پی سی بی کے وژن کے مطابق سکولوں کو کٹس،کوچز اور گرانڈز فراہم کیے گئے ہیں۔انہوں نے شائقین کرکٹ سے اپیل کی کہ وہ ہفتے کے روز قذافی سٹیڈیم آکر سکول کرکٹ کے سیزن اوپنر کو دیکھیں۔



