نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت صرف بیٹنگ اور بولنگ تک محدود نہیں ہونی چاہیے، عاقب جاوید
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2026ء) پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت صرف بیٹنگ اور بولنگ تک محدود نہیں ہونی چاہیے۔وہ یہ

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2026ء) پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت صرف بیٹنگ اور بولنگ تک محدود نہیں ہونی چاہیے۔وہ یہاں بات چیت کر رہے تھے۔ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کا انڈر 17 سکلز ڈیولپمنٹ کیمپ فیصل آباد کا دورہ اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی اس موقع پرعاقب جاوید کی ’سٹریٹ ڈرائیو ود سلمان بٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں انڈر 15، انڈر 17، انڈر 19 اور فرسٹ کلاس پر مشتمل چار درجوں کا نظام موجود ہے،۔ انڈر 15 ٹورنامنٹ کے بہترین 30 کھلاڑیوں کو سیالکوٹ میں خصوصی تربیت دی جائے گی۔ نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت صرف بیٹنگ اور بولنگ تک محدود نہیں ہونی چاہیے، عاقب جاوید نے مزید کہاکہ انڈر 15 اور انڈر 17 کھلاڑیوں کو لیول ون کوچنگ کورس کرانے کا منصوبہ ہے،نوجوان کھلاڑیوں کو تکنیک، بیلنس اور کھیل کی بنیادی چیزوں کی سمجھ ہونی چاہیے، ہم چاہتے ہیں کہ کھلاڑی کم عمری سے ہی اپنی تکنیک کو سمجھ سکیں، عاقب جاوید کا کہناتھاکہ نوجوان کرکٹرز کی ذہنی تربیت پر بھی ابتدا ہی سے کام کیا جائے گا،انڈر 15 سے انڈر 19 تک ہر مرحلے پر بہترین کھلاڑیوں کو پی سی بی سپورٹ فراہم کرے گا، عاقب جاوید نے کہاکہ سکول کرکٹ سے ریجن، انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 تک واضح پاتھ وے تشکیل دیا گیا ہے،انڈر 19 کے بعد کھلاڑی کے لیے فرسٹ کلاس اور گریڈ ٹو کرکٹ کے دروازے کھلتے ہیں۔



