قومی کرکٹر محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کی طلبی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم آج درخواست پر سماعت کریں گی۔
محمد رضوان نے درخواست میں این سی سی آئی اے کے دائرہ اختیار اور تحقیقات کی نوعیت پر سوالات اٹھائے ہیں۔
درخواست میں محمد رضوان نے موقف اپنایا کہ این سی سی آئی اے نے طلب کرنے سے متعلق کوئی مخصوص الزام نہیں بتایا، این سی سی آئی اے کے نوٹس کے مطابق انکوائری آن لائن بیٹنگ اور جوا کی جاری ہے۔