Sports
ون ڈے اور ٹی 20 پلیئرز کی رینکنگ جاری، بابر اعظم کس پوزیشن پر ہیں؟
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ون ڈے اور ٹی 20 پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی۔
مصنف Fatima75K بار پڑھا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ون ڈے اور ٹی 20 پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی۔
ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل کی پہلی اور پاکستان کے بابر اعظم کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔
سلمان علی آغا ایک درجے بہتری کے بعد 14 ویں نمبر پر آ گئے، جنوبی افریقا کے کوئینٹن ڈی کاک 6 درجے تنزلی کے بعد 18 ویں نمبر پر چلے گئے اور آسٹریلیا کے میٹ رینشا 54 درجے بہتری کے بعد 68 ویں نمبر پر آ گئے۔
ون ڈے بالرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ پاکستان کے ابرار احمد بدستور دوسری پوزیشن پر ہیں۔
ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری، بابر اعظم ٹاپ 10 سے باہر ہو گئے


