قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے قریبی دوست اور میزبان فخر عالم کی ماضی کی ایک دلچسپ صلاحیت سے پردہ اٹھا دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔
فخر عالم اور وسیم اکرم کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، دونوں ہر سال ایک ساتھ کرکٹ ٹرانسمیشن کی میزبانی کرتے ہیں، رواں برس دونوں نے ایک ساتھ حج کی سعادت بھی حاصل کی، دونوں کے درمیان گہری دوستی ہے۔
وسیم اکرم نے فخر عالم کے ماضی کی ایک ویڈیو شیئر کرکے مداحوں کو حیران کر دیا۔
سعید انور، وسیم اکرم اور فخرِ عالم کی حج کے موقع پر لی گئی تصاویر وائرل