Sports
انڈر 15 و 17 کی سطح سے کوچنگ کورس کرانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے: عاقب جاوید
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس پی سی بی عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ انڈر 15 اور انڈر 17 کی سطح سے لیول ون کوچنگ کورس کرانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، جبکہ سائیکالوجی پر کام کرنے کے ساتھ زبان کی رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے لینگویج کو
مصنف Rubab Shakeel84K بار پڑھا

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس پی سی بی عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ انڈر 15 اور انڈر 17 کی سطح سے لیول ون کوچنگ کورس کرانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، جبکہ سائیکالوجی پر کام کرنے کے ساتھ زبان کی رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے لینگویج کورسز بھی کرائے جائیں گے۔
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے انڈر 17 اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ فیصل آباد کا دورہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں انڈر 15، انڈر 17، انڈر 19 اور فرسٹ کلاس پر مشتمل 4 درجوں کا نظام موجود ہے، نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت صرف بیٹنگ اور بولنگ تک محدود نہیں ہونی چاہیے۔
عاقب جاوید لاہور پہنچ گئے، پی سی بی کے اہم عہدیدار کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے


