جنوبی افریقہ کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر ایلن ڈونلڈ نے آسٹریلوی ٹیم کی حالیہ پرفارمنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینگروز کی ٹیم اب ویسی نہیں رہی جس سے حریف ٹیمیں پہلے ڈرا کرتی تھیں۔ آسٹریلوی کرکٹ کی دھاک اب ختم ہو چکی ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر ایلن ڈونلڈ نے عالمی کرکٹ میں آسٹریلیا کی بالادستی اور حریف ٹیموں پر ان کے خوف کے حوالے سے ایک انتہائی چونکا دینے والا اور کھرا تجزیہ پیش کردیا۔
اپنے ایک انٹرویو میں ’وائٹ لائٹننگ‘ کے نام سے مشہور ایلن ڈونلڈ کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کو اب وہ خوف، رعب و دبدبہ حاصل نہیں رہا جو 1990ء اور 2000ء کی دہائیوں میں ہوا کرتا تھا۔