ویرات کوہلی کا بچپن کا پہلا کرش بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور تھیں
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2026ء) بھارت کے مایہ ناز کرکٹر ویرات کوہلی کا پہلا ’کرش‘ کرشمہ کپور تھیں ۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مایہ ناز کرکٹر ویرات کوہلی کا بچپن کا پہلا کرش بالی ووڈ ا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2026ء) بھارت کے مایہ ناز کرکٹر ویرات کوہلی کا پہلا ’کرش‘ کرشمہ کپور تھیں ۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مایہ ناز کرکٹر ویرات کوہلی کا بچپن کا پہلا کرش بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور تھیں۔کرشمہ کپور نے 1991 میں فلم پریم قیدی سے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور 90 کی دہائی میں متعدد کامیاب فلموں کے ذریعے اپنی منفرد شناخت بنائی۔ اسی دور میں وہ نوجوان ویرات کوہلی کی پسندیدہ اداکارہ بن گئی تھیں۔واضح رہے کہ 2012 میں فلم فیئر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے عامر خان کو تینوں خانز میں اپنا پسندیدہ اداکار قرار دیا تھا جبکہ ایک ریپڈ فائر سیشن میں جینیلیا ڈی سوزا کوکیوٹ قرار دیتے ہوئے ان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کی تھی تاہم بچپن کے پہلے کرش کے حوالے سے رپورٹس میں کرشمہ کپور ہی کا نام سامنے آتا ہے۔یاد رہے کہ ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما سے 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔



