انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی سکیورٹی ٹیم کا اسلام آباد کلب اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 ستمبر 2026ء ) انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی اعلیٰ سطحی سکیورٹی ٹیم نے اسلام آباد کلب اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سکیورٹی ٹیم

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 ستمبر 2026ء ) انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی اعلیٰ سطحی سکیورٹی ٹیم نے اسلام آباد کلب اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سکیورٹی ٹیم نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور سیکیورٹی اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی وفد نے محکمہ داخلہ پنجاب کے میچز کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس میں شرکت کی۔ وفد میں ای سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل آپریشنز روب ہل مین، ڈائریکٹر سیکیورٹی ڈریگ ڈکاسن اور چیف ایگزیکٹو آفیسر انگلینڈ پلیئر کرکٹ ایسوسی ایشن ڈیرل مچل شامل تھے۔ سیکریٹری داخلہ نے وفد کو بریفنگ میں بتایا کہ لاہور اور راولپنڈی میں کرکٹ میچز کیلئے تمام تر سیکیورٹی انتظامات مکمل ہیں۔



