Sports
عالمی ایجنسی نے انعام بٹ کا موقف تسلیم کرلیا
ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے معاملے میں عالمی ایجنسی نے پاکستانی پہلوان انعام بٹ کا موقف تسلیم کرلیا ہے۔
مصنف Aqib Ali49K بار پڑھا

ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے معاملے میں عالمی ایجنسی نے پاکستانی پہلوان انعام بٹ کا موقف تسلیم کرلیا ہے۔
ایشین بیچ گیمز کے سلور میڈلسٹ پہلوان کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انعام بٹ نے انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کو اپنی تفصیلی وضاحت جمع کرا دی ہے۔
وضاحت بیان میں کہا گیا کہ ممنوعہ دوائیں قوت بڑھانے کے لیے نہیں بلکہ آنکھ کے علاج کے لیے استعمال کی تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا معاملہ طبی علاج کے دوران متعلقہ اجازت بروقت حاصل نہ کرنا تھا، جو غلطی اور غفلت میں آتا ہے۔



