Sports
بھارتی اخبار نے اپنے ہی ملک کی ہٹ دھرمی، دہرے معیار پر سوال اٹھا دیا
بھارتی اخبار نے اپنے ہی ملک کے حکام کی ہٹ دھرمی اور دہرے معیار پر سوال اٹھا دیا۔
مصنف Aqib Ali66K بار پڑھا

بھارتی اخبار نے اپنے ہی ملک کے حکام کی ہٹ دھرمی اور دہرے معیار پر سوال اٹھا دیا۔
اخبار نے سوال اٹھایا کیا کہ ہاکی میں پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ منظور ہے جبکہ کرکٹ میں انکار ہے، یہ الگ اصول کیوں ہے؟
اخبار نے لکھا کہ ایشیا کپ کرکٹ میں پاکستان سے مقابلہ قبول ہے، لیکن پاکستانی حکام سے ہاتھ ملانے اور ٹرافی لینے سے انکار کیا جاتا ہے۔
بھارتی اخبار نے لکھا کہ بھارت کے دیگر کھلاڑی پاکستانیوں سے ہاتھ ملاتے ہیں، صرف کرکٹرز کو روکنے کی منطق کیا ہے؟



