بی سی سی آئی کے سابق چیف سلیکٹر اور سابق بھارتی کرکٹر کرشنماچاری سری کانت نے افغانستان کے خلاف پہلے ٹی20 میچ میں ویبھو سوریاونشی کو پلیئنگ الیون سے باہر کرنے پر گوتم گمبھیر اور بھارتی ٹیم مینجمنٹ پر شدید تنقید کی ہے۔
کرشنماچاری سری کانت نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویبھو سوریاونشی کو پلیئنگ الیون سے باہر کرنے کے فیصلے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوریا ونشی کو ٹیم سے باہر دیکھ کر میری اہلیہ بھی حیران ہو گئیں اور یہ سوال اٹھایا کہ گزشتہ میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کو اگلے میچ میں کیوں نہیں کھلایا گیا؟