Sports
نیویارک دنیا کا نمبر ون اسپورٹس سٹی قرار
عالمی اسپورٹس شہروں کی 2026ء کی رینکنگ جاری کر دی گئی، نیویارک دنیا کا نمبر ایک اسپورٹس سٹی قرار دیا گیا ہے۔
مصنف فیضان لاکھانی132K بار پڑھا

عالمی اسپورٹس شہروں کی 2026ء کی رینکنگ جاری کر دی گئی، نیویارک دنیا کا نمبر ایک اسپورٹس سٹی قرار دیا گیا ہے۔
سوئس ادارے برسن کی اسپورٹس سٹیز رینکنگ میں پیرس دوسرے، لاس اینجلس تیسرے نمبر پر ہے۔
عالمی اسپورٹس شہروں کی رینکنگ میں لندن چوتھے اور میڈریڈ پانچویں نمبر پر ہے۔
پیرس مسلسل 3 سال نمبر ایک رہنے کے بعد 2026ء کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر چلا گیا جبکہ نیویارک نے گزشتہ رینکنگ میں تیسرے نمبر سے ترقی کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
نیویارک کی رینکنگ میں بہتری کی بڑی وجوہات میں این بی اے چیمپئن شپ اور فیفا ورلڈ کپ فائنل شامل ہیں۔



