لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 ستمبر 2026ء ) قومی ٹیسٹ کرکٹر محمد رضوان نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو بذریعہ کورئیر جواب ارسال کردیا۔ ذرائع کے مطابق 34 سالہ محمد رضوان کی جانب سے این سی سی آئی اے کو بھیجے گئے جواب میں کئی سوال اٹھائے گئے ہیں جس میں پوچھا ہے کہ آپ نے مجھے بلایا کیوں تھا؟۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے استفسار کیا کہ میرا موبائل ابھی تک واپس کیوں نہیں کیا گیا؟ ذرائع کا بتانا ہے کہ محمدرضوان کے خط کے متن کے مطابق اس بات کا بھی سوال کی گیا ہے کہ میں نے کون سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے بتایا جائے؟۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ محمد رضوان نے خط میں یہ بھی سوال کیا ہے کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ لوگ مجھے کس وجہ سے بلا رہے ہیں؟۔