Sports
برطانوی ٹیم پاکستان آ کر کھیلنے کیلئے بہت پُرجوش ہے: ای سی بی سیکیورٹی وفد
انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے سیکیورٹی وفد نے کہا ہے کہ برطانوی ٹیم پاکستان آ کر کھیلنے کیلئے بہت پُرجوش ہے۔ پاکستانی شائقین کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔
مصنف فیضان لاکھانی137K بار پڑھا

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے سیکیورٹی وفد نے کہا ہے کہ برطانوی ٹیم پاکستان آ کر کھیلنے کیلئے بہت پُرجوش ہے۔ پاکستانی شائقین کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔
پاکستان میں سہہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی وفد نے محکمہ داخلہ پنجاب کے میچز کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس میں شرکت کی۔
وفد میں ای سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل آپریشنز روب ہل مین، ڈائریکٹر سیکیورٹی ڈریگ ڈکاسن اور چیف ایگزیکٹو آفیسر انگلینڈ پلیئر کرکٹ ایسوسی ایشن ڈیرل مچل شامل تھے۔



